کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا:صدر علوی

نارووال (بیورورپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے،کرتار پور کاریڈور کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کہا پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، کرتار پور راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا پاکستان امن کا خواہشمند ہے، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد، لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا،صدر مملکت نے کہا سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کےلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، مستقبل میں بھی یہ جاری رہنے چاہئیں،کرتار پور دورے کے دوران صدر مملکت کو سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ اورصدر مملکت کو سکھ مذہب اور کرتار پور صاحب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا، صدر مملکت کو اس موقع پرمیوزیم اور لنگر خانے کا بھی دورہ کرایا گیا۔