اسلام آباد (مشرق نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو حکومت سازی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہونیوالے مذاکرات پر شدید تحفظات ہیں۔ ایم کیو ایم کا4 رکنی وفد مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات کریگا، ایم کیوایم اپنے شدید تحفظات کے ساتھ شہبازشریف سے ملے گی، ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ انہیں ابھی تک پاورشیئرنگ میں کوئی کمٹمنٹ نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی سے جو میٹنگ ہوئی تھی ایم کیوایم اس پر بھی ناخوش ہے اور ایم کیو ایم کا مو¿قف ہے کہ شہبازشریف کیلئے نیک جذبات ہیں لیکن ان حالات میں ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔ ذرائع ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے میٹنگ کے بعد ایم کیوایم تحفظات کا عوامی سطح پربھی اظہارکریگی۔
ایم کیوایم ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مذاکرات کے دوران کہا جارہا تھا کہ آپ کے مطالبات مانے جائیں گے، گزشتہ روز ملاقات طے ہونے کے باوجود لیگی ارکان نہیں آئے، پیپلزپارٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) کا رویہ ایک دم بدل گیا ہے۔
ان حالات میں ساتھ چلنا مشکل ہے، ایم کیو ایم کو مسلم لیگ (ن) سے شدید تحفظات



















