قلعہ احمد آباد:(عارف نجمی )قلعہ احمد آبادشہر کی خوبصورتی بلدیہ کی نظر ہونے لگی ، بلدیہ احمد آبادکی ناقص کارکردگی اور نااہلی کی وجہ سے شہر میںکوڑے کرکٹ کے ڈھیر شہریوں کا منہ چڑانے لگے ،گلی محلوں اور نالیوں میں گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہر میںتعفن پھیل رہا ہے تعفن کی وجہ سے شہر میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
قلعہ احمد آباد شہر میں بلدیہ کی جانب سے صفائی کے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث اکثر و بیشترشہر کی گلی محلوں میں تعفن زدہ کوڑے کرکٹ گٹر اور نالیوںکے گندے پانی کا راج رہتا ہے، جس کی وجہ سے عام راہگیروں سمیت نمازیوں اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس صورتحال میں شہری شدید تکلیف کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کی جانب ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمے داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے حوالے سے مناسب اقدامات کریں۔
قلعہ احمد آبادشہر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر شہریوں کا منہ چڑانے لگے



















