لاہور:( خبر نگار،سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 41ویں اجلاس میںپنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس رولزمیں ترمیم کی منظوری دےدی گئی،آئی جی عثمان انور نے امن عامہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدمات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاصوبے میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پی ایس ایل 9سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر100فیصد عملدرآمدیقینی بنایاجائے۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سابق سٹار کرکٹر جاوید میانداد نے ملاقات کی،جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاامید ہے آپ پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے، کرکٹ کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔
محسن نقو ی نے کہا جاوید میانداد کرکٹ لیجنڈہیں، آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں،ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا تاکہ اچھے پلیئر ز سامنے آئیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















