اسلام آباد(بیورورپورٹ)بڑا بریک تھرو،پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند،پی ٹی کاایک اور یوٹرن،پھر حکومت بنانے کادعویٰ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی 2،3وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے،چیئرمین سینٹ کےلئے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ سپیکر نامزد کر سکتی ہے،بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے پھر حکومت بنانے کادعویٰ کردیا، نامزد امیدواروزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے پی ٹی آئی مرکز ،پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند،پی ٹی کاایک اور یوٹرن،پھر حکومت بنانے کادعویٰ کردیا



















