رفح پرحملے کی منظوری دیدی،اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا ہے کہ اس نے فلسطینی شہر رفح میں فوج کے داخلے کے فوجی منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ میں پہلے ہی رفح میں تین بار ایکشن پلان کی منظوری دے چکا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ضرورت ہو گی سیاسی قیادت کو حتمی پلان پیش کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے غزہ میں حماس کے رہنما السنوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا کی گفتگو یحیی السنوار کیلئے آسانی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا کہ فوج مرکز اور رفح دونوں میں حماس کے بریگیڈ کو ختم کر دیگی۔