لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)نومنتخب ایم این اے ومرکزی رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے کہاہے پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے،نچلی سطح پر تنظیم نہ ہونے والی جماعت کوکیا ووٹ پڑیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاخوشی ہے مشکل حالات کے باوجود بلاول بھٹو نے لاہور سے الیکشن لڑالیکن ڈبل ڈیجٹ سے آگے نہیں بڑھ سکے،نتائج چیلنج کرنے کاحق ہے۔
پہلے ہی کہا تھا بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر آئیں گے، عطا تارڑ



















