بائیڈن دوبارہ منصب صدارت سنبھالنے کے اہل نہیں:سپیکر

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کے سیاسی حریف ان کی بڑھتی عمر اور یاداشت کے حوالے سے سامنے آنے والی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے تحقیقات کے انچارج خصوصی پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ بائیڈن صدارت سنبھالنے کیلئے اہل نہیں ہیں۔جانسن جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی سمجھے جاتے ہیں نے کہا کہ ایک شخص جسے خفیہ معلومات کی بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، وہ یقینی طور پر وائٹ ہاﺅس میں اوول آفس کیلئے موزوں نہیں ہے۔ریپبلکن ہاﺅس کے سپیکر مائیک جانسن نے کہاکہ ایک شخص جسے خفیہ معلومات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے وہ یقینی طور پر اوول آفس کیلئے نااہل ہے۔