گوگل کا ڈوڈل بھی انتخابی رنگ میں ڈھل گیا

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)عام انتخابات کے روز سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی الیکشن کے رنگ میں ڈھل گیا۔

گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا ،واضح رہے گوگل ڈوڈل اہم مواقعوں کی مناسبت سے تصاویر لگاتا ہے ۔