حماس کے تجویز کردہ 5 ضامن ممالک کے نام سامنے آگئے

مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی فائل اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان پر مذاکرات کرنے والے ثالثوں کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے، تاہم فلسطینی تحریک حماس کے ردعمل کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کیلئے اپنی شرائط، تجاویز اور مطالبات پیش کیے ہیں۔ حماس نے 135 دن کی جنگ بندی کو تین مراحل میں مکمل کرنے اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا اور تعمیر نو کے مطالبات کئے ہیں۔حماس کے مسودے سے پتہ چلا ہے کہ حماس نے پانچ ممالک سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے ضامن کے طور پر کام کریں۔ کیونکہ حماس کو اسرائیل پر جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے اعتماد نہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حماس نے درخواست کی ہے کہ روس اور ترکیہ، قطر اور مصر کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے علاوہ معاہدے کے ضامن ہوں۔