فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسروں کو تحریری ہدایات نامہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسروں کو تحریری ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت نامے میں کہا ہے پریذائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے،فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں،الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہاپولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکار یا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریر کریں، دستخطوں کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں۔

ہدایت نامہ کے مطابق چسپاں کئے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریذائیڈنگ افسر ہوں گے، فارم 45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔