اقتدار کی حوس نہ سلیکشن میں حصہ لیتے ،الیکشن کمیشن تفریق نہ کرے:پیپلز پارٹی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اقتدار کی حوس نہیں نہ ہی سلیکشن میں حصہ لیتے ہیں،دھمکی دی جارہی ہے کہ تیر کو ووٹ دیا تو دیکھ لیں گے، یہ الیکشن ہے کوئی دنگل نہیں ہورہا ہے، پاکستان نازک حالت میں ہے ،الیکشن تحمل سے ہونے دیں، الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے پی پی 160سے امیدوار فیصل میر کے انتخابی دفتر میں علی بدر،چودھری اسلم گل اور ملائکہ رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرنایاب جان،سحر کامران،نرگس خان،صداقت شیروانی بھی موجود تھے۔شیری رحمن نے کہا کہ الیکشن کمشن کو پیغام ہے وہ کسی پارٹی میں تفریق پیدا نہ ہونے دیں،این اے127میں عطا تارڑ کے غنڈے حملے کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کبھی دھمکیوں سے ڈری ہے نہ ہمیں کوئی ڈرا سکتا ہے۔ووٹر کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا چاہیے ،پیپلز پارٹی منظم مہم چلا رہی ہے ۔شیریں رحمن نے کہا کہ ملک کے اقتصادی حالات کا سوچیں تفریق پیدا نہ کریں،ووٹر کو دھمکانا، ہم یہیں ہیں دیکھ لیں گے یہ کیا ہو رہا ،پولیس کے ساتھ ہمارے دفاتر اور کال سنٹر پر حملے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کو ووٹ کرنا چاہتے ہیں تو انکو یہ حق دیں،غریب لوگوں کا دل پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتا ہے،ہم دھمکی نہیں دے رہے پیار سے مائل ہونگے تو اچھی بات ہے،الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے ایسے ظاہر نہ کریں کہ الیکشن کمیشن کسی ایک جماعت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے،۔اس وقت راہ ہموار کی جارہی ہے۔فیصل میر نے کہا کہ عطا تارڑ کا تعلق لاہور سے نہیں مگر میں لاہوریا ہوں،اگر اب کسی ہمارے بندے کو دھمکی دی تو آپکو واپس گوجرانوالہ پہنچا کر آﺅں گا،عطا تارڑ نے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ بانٹ رہا ہے۔پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے 20سے زائد کونسلر اور سابق چیئرمینوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے 238سے چیئرمین یوسی حاجی اکرام ملک،سابق ناظم ملک صادق سابق کونسلر ملک احمد علی سابق چیئرمین حاجی اکرم سابق کونسلر ذوالفقار علی بھٹو سابق کونسلر بشیر مغل مسز تسلیم بانو مسز اشفاق گجر خالدہ پروین راشدہ شمیم نواز بٹ چوہری خالد وزیر محمد ارشد منزہ بیگم جمیل تاجر منظور بلال اور غلام نبی ورک کے علاہ آل پاکستان لنگاہ جماعت کے رہنما نے بھی بلاول بھٹو کی این اے127میں حمایت کا اعلان کیا اور جماعت کے چیئرمین سردار پیر بخش لنگا، سیکرٹری جنرل اعظم خان لنگا ہ، غلام مرتضیٰ خان لنگاہ، صدر مشائخ ونگ علامہ ارشد عابدی، وقار اور شہریار نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔