بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیرخارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

اعتراض کنندہ شاہ زمان نے اپیل میں موقف اختیار کیابلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں ،انتخابی نشان تلوار ہے، انتخابات میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت 2 جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا۔

درخواست گزار نے کہاسندھ ہائیکورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔