9مئی مقدمات،یاسمن ودیگر پر فردم جرم عائد،شہباز گل سمیت64اشتہاری

لاہور،فیصل آباد:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے جلاوگھیراو کیس میں یاسمین راشد،محمو د الرشید،اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیااورملزموں کاجیل ٹرائل کرنے کاحکم بھی دےدیا۔

مزید برآں9 مئی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سمیت64ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا،فیصل کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں ملوث ملزموں کو باربار نوٹس بھجوانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا،فرخ حبیب، ایمن سرفراز، احمد بھٹی، نعمان و دیگر شامل ہیں۔

عدالت سے ملزموں کے اشتہار جاری کردیئے گئے، اشتہار گھر، دفاتر اور اہم مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے۔