اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور: (بیورورپورٹ،خبر نگار)مقبوضہ وادی پر بھارتی قبضے کو 76 برس مکمل ہونے پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
کراچی سے خیبر تک شہر شہر ،قریہ قریہ ریلیاں نکالی گئیں،انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بناکر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا،شرکانے ترنگے نذرآتش کیے، فضا بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی ،ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،وفاقی وزرا مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ، انیق احمد ،فواد حسن فواد،سویٹ ہومز کے بچوں نے بھی شرکت کی،ترانے و ملی نغمے بجائے گئے، شرکاآزادی اور کشمیر کے نعرے لگا تے رہے،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ایک منٹ کی خاموشی اختیار ،سائرن بجائے گئے۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کشمیری اپنے حق خودارادیت کےلئے کوشاں ہیں،بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نہ سوچے امن قائم کر دیا،مظلوم بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے پیغام میں کہااقوام متحدہ 76سال قبل کئے گئے وعدوں کا احترام کرے، عالمی برادری کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے، جلیل عباس جیلانی نے کوئی بھی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا، دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو ذمہ داری یاد دلانا ہے، پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کےساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















