کراچی:(بیورورپورٹ)سابق جج اور سینئر قانون دان رشید اے رضوی دنیا چھوڑ گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رشید اے رضوی علالت کے باعث کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،نماز جنازہ اتوار کو ڈی ایچ اے فیز فور کی امام بارگاہ میں ادا کی جائےگی۔
رشید اے رضوی سندھ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔
سابق جج اور سینئر قانون دان رشید اے رضوی دنیا سے رخصت



















