8فروری کو GDA، BDAنہیں صرف تیر چلے گا، آصفہ بھٹو

سکھر:(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے 8فروری کو جی ڈی اے، بی ڈی اے نہیں صرف تیر چلے گا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہاملکر کام کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی،سالگرہ والے دن ایک ہی خواہش ہے آپ 8فروری کو تیر پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں، دوسری جماعتیں امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو غریب کرنا چاہتی ہیں۔

آصفہ بھٹو نے مزید کہا بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا تو غریبوں کیلئے لڑے گا، آپ ووٹ کو صحیح استعمال کریں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا،پیپلز پارٹی غریبوں کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے۔