وزیرآباد:( شیخ محمد علی) پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کی مذ متی ریلی، ڈاکو راج نا منظور پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی،24گھنٹوں تک اگر ڈاکو گرفتار نہ ہوئے تو شٹر ڈاون ہڑتال کر دی جائے گی مقررین کا خطاب،آئی جی پنجاب سے ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ ایک سال سے جاری ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،سر شام ڈاکووں نے چوک آرائیاں کھل چوکر کی دکان پر عرفان بلوچ سے گن پوائنٹ پر 8ہزار ،محنت کش کسٹمر سے 1500 چھین لئے،دوسری واردات سبزی منڈی میں ملک مشتاق کریانہ کی دکان سے تمام عملہ کو ایک کونے میں بٹھا کر دو لاکھ نقد لوٹ لیے،تیسری واردات قادرآباد روڈ پر واقع مہر ادریس گیس کی دکان سے ایک لاکھ پچاس ہزار چھین لیے وہاں پر لگے۔
رسولنگر روڈ پر ناکہ زنوں نے ملک ریاض سے 3 لاکھ پچاس ہزار لوٹ لئے، لاءاینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر علی پورچٹھہ کی تاجر تنظیموں نے حیدری چوک سے اللہ ہو چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں دکانداروں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈاکوراج نا منظور اور پولیس کےخلاف نعرے درج تھے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس انتظامیہ کو بارہا مرتبہ اس ابتر صورتحال بارے آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن آگے سے عملے کی تعداد کم ہونے کا بہانہ کرکے اگنور کردیا جاتاہے۔
وزیرآباد:پے در پے وارداتوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج، ریلی



















