صنم جاوید دوبارہ گرفتار،این اے 119میں الیکشن سے دستبردار

لاہور:(کورٹ رپورٹر،خبر نگار)صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار،خاتون رہنما نے این اے 119سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

خصوصی عدالت میں ن لیگ ہاو¿س جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،جج نے صنم جاوید اور تنویر کی درخواست منظور کرکے رہا کرنے کاحکم دیا،ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب خاتون پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے این اے 119سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ،بہن نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تصدیق کردی،فلک جاوید نے کہاصنم جاوید نے این اے 119 میں آزاد امیدوار کے حق میںدستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ۔