پاکستان کےساتھ ”تناﺅ بھڑکانے“کی کوششوں کا مقابلہ کرینگے،ایران

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 9پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے پاکستان کےساتھ ”تناﺅ بھڑکانے“کی کوششوں کا مقابلہ کرینگے، دونوںبرادر ممالک کی جڑیں گہری، مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی مشترکات ہیں ،منقطع نہیں کیا جا سکتا۔

ابراہیم رئیسی نے کہا تہران پاکستان کےساتھ ہم آہنگی و اچھی ہمسائیگی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے کیونکہ مشترکہ سرحد دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے،پاکستان کےساتھ بدامنی پھیلانے کے بجائے امن کو فروغ دینا ہوگا،پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے۔

ادھر ترجمان وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنےوالے امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کریں گے، خفیہ ایجنسیز ،تحقیقاتی اداروں نے مزدوروں کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا، حملہ آوروں کوڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید برآںایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے گورنر نے کہازخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنےوالے 3افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے،سیستان بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنےوالوں کےخلاف فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔