نورکوٹ (مشرق نیوز) عمران نیازی نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کیا، 8فروری کا دن پاکستان کی قسمت کے فیصلہ کا دن ہے ،ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں اور شہیدوں کی یادگاروں کو مسمار کرنے والوں سے ہمارا مقابلہ ہے ،وہ لوگ اس قوم کے ٹھڈوں کے مستحق ہو سکتے ہیں ووٹوں کے نہیں،بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاسی نابالغ ہیں میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے نارووال سے مقابلہ کرلیں ،اگر لاڑکانہ بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دونگا ،اگر نارووال بہتر ہوا تو وہ سیاست چھوڑ دیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 76، پی پی 54سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 و سابق وفاقی وزیر انوارالحق چوہدری نے قصبہ عینووالی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی،بے روزگاری پی ٹی آئی کی حکومت نے کی ہم نے لیپ ٹاپ دیئے ہم ووٹوں کے حقدار ہیں ،کٹے اور مرغیوں کی سیاست نہیں چلے گی،جو اناڑی ہمارے لوگوں کو فوج کے خلاف بھڑکائے وہ ملک کا کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتا، نواز شریف نے وعدہ کیا دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی، امن ، تعلیم اور ترقی چاہتے ہو تو مسلم لیگ ن کے ان بیجوں کو کھاد دو سازش کے تحت عمران نیازی کو مسلط کیا گیا، ہمیں مہنگائی کا لیکچر نہ دو مہنگائی کرنے والا آج اڈیالہ جیل بیٹھا ہے، چوہدری شیر خاں اور انکے ساتھیوں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















