اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کی زد میں آکر مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بھی گولے برسائے۔ادھر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے، متعدد ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کردیے گئے۔