منڈی بہاوالدین:(سید شکیل عباس)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کرنےوالے نجی جیلیں ختم کرنے کابھی اعلان کریں،2013 سے 18 تک ن لیگ کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
،منڈی بہاوالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نواز شریف کو جب آپ لوگوں نے 2013 میں اکثریت دی تو دھرنا شروع ہوگیا پھر سازش کے ذریعے 2017 میں حکومت ختم کردی گئی، آپ کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی ،موٹر وے دانش سکول جیسے لاتعداد منصوبہ دئیے،ہرطرف ہریالی و ترقی کا سفر شروع کیا،نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ دئیے ۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان کی تاریخ میں 2014 میں پہلا یوم آزادی 14 اگست تھا جب پاکستان ،نواز شریف کیخلاف لانگ مارچ کرایا گیا پھر اسلام آباد میں جو گالی گلوچ ،دھرنے ہوئے ،پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں اور چینی صدر کا دورہ منسوخ کرادیا گیا سب کو قوم نہیں بھولی۔
صدر ن لیگ نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایک سیاستدان کہتے ہیں حکومت ملی تو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردینگے، مشورہ ہے نجی جیلوں کے خاتمے کا بھی اعلان کریں جہاں پر بچوں بچیوں ،لوگوں پر تشدد ہوتا اور قید رکھا جاتا ہے، عوام نے موقع دیا تو ملک کو پھر ترقی کی راہ پر ڈالیں گے، منڈی بہاﺅ الدین میں جدید یونیورسٹی قائم کریں گے ، این اے 69 سے ن لیگ کے امیدوار ناصر اقبال بوسال اور پی پی 43 سے امیدوار اختر عباس بوسال ہزاروں کارکنوں کا قافلے لےکر جلسہ گاہ پہنچے۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















