نیویارک:(خواجہ فاروق)پاکستان نے رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا،اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی ۔
اعلامیے میں بتایا گیا منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا،اعلامیے کے مطابق منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندراجات بھی پیش کیے۔
خط کے مطابق پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے،منیر اکرم نے کہاصدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992 میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابل مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا،بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔
پاکستان نے رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا



















