اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کےخلاف اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کردیا۔
دھرنے کی قیادت کرنےوالی ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہر اقتدار سے ملنے والانفرت کا پیغام بلوچستان لےکر جائیں گے،روا رکھا جانے والا سلوک یاد رکھا جائےگا،پریس کلب اسلام آباد کا نوٹیفکیشن پوری صحافت پر داغ ہے،احتجاجی تحریک ختم نہیں ہوگی،جلد کوئٹہ میں جلسہ کریں گے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما نے کہا افسوس الیکشن مہم چل رہی ہے لیکن کسی جماعت کی جانب سے لاپتہ افراد پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کردیا



















