لاہور،اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کر دیں،عبوری ضمانت خارج کرنے کےخلاف درخواستوں پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا،عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ کو عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دےدیا۔
دریں اثنا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ،190 ملین پاونڈز کرپشن کیسز میں ضمانت درخواستیں دائر کردی گئیں،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں مقدمات میں ضمانت کےلئے الگ الگ درخواستیں دائر کیں،سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیامقدمات سیاسی انتقام و بدنیتی پر مبنی ہیں،کیس کا ٹرائل مکمل ہونے اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔
عمران کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال



















