لاہور:(اپنے نمائندے سے)علما نے کہاہے فتنوں کے دورمیں خوارج کا فتنہ سب سے خطرناک ہے،مدراس کے طلبا بہکاوے میں نہ آئیں۔
طلبا کو کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشتگردی کی ترغیب دینے کےخلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے علامہ عابدحسین شاکری نے کہا مدارس سے فارغ وتحصیل طلباکوخوارج کے بہکاوے میں نہیں آناچاہیے، اپنے ملک کوسازشوں سے بچاناسب کافریضہ ہے۔
مولانا ڈاکٹرعبدالناصر نے کہادینی طلبا،علماکوپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے قدم اٹھاناچاہیے، خوارج کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیں۔
مولانارحمت قادری نے کہا خوارج معصوم ذہنوں کوغیرشرعی و غیر اسلامی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہیں،پاکستان دین اسلام کامضبوط قلعہ ،دین اسلام کافروغ عروج پر ہے، مسلمانوں پر خوارج کی صورت میں آزمائش لاحق ہے، فتنوں کے دورمیں خوارج کا فتنہ سب سے بڑا اور خطرناک ہے۔
طیب قریشی نے کہاسارے مدارس اور علماریاستی اداروں ،پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں،مفتی فضل جمیل رضوی نے کہاسب کواتفاق واتحادکےساتھ شروفساد سے بچنا چاہیے۔
خوارج کا فتنہ سب سے خطرناک،مدراس کے طلباءبہکاوے میں نہ آئیں،علما



















