حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے امریکی و برطانوی حملے
لندن/واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ اور برطانیہ نے منگل کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ حملوں میں حوثیوں کے 8 مقامات پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں زیر زمین سٹوریج کی سہولت کے ساتھ ساتھ میزائل لانچنگ سائٹس اور حوثیوں کی نگرانی کی صلاحیتوں سے منسلک دیگر مقامات شامل ہیں۔ان حملوں کا مقصد بحیر احمر میں بین الاقوامی تجارت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے حوثیوں کی مشرقِ وسطی میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔ایک سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ حملے کے مقامات کو جان بوجھ کر ہتھیاروں کے نظام کو نشانہ بنانے کیلئے منتخب کیا گیا تھا تاکہ ہلاکتوں میں اضافہ نہ ہو۔اہلکار نے اندازہ لگایا کہ زیر زمین ذخیرہ کرنے کی سہولت میں 11 جنوری کو ہونیوالے حملوں کے پہلے دور میں مارے جانے والے مقامات کے مقابلے میں زیادہ جدید روایتی ہتھیارموجود تھے۔امریکہ اور برطانیہ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ درست حملے، حوثیوں کے غیر قانونی، خطرناک اور غیر مستحکم کرنے والے اقدامات کے جواب میں ہیں۔



















