اوکاڑہ:(شہروز علی سے)الیکشن 2024 ضلع اوکاڑہ میں باپ بیٹا،بھائی بھائی،چچا بھتیجا اور پینل بنا کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کی4صوبائی اسمبلی کی8سیٹوں پر ایک سابق وزیر اعلیٰ،5 سابق صوبائی وزرائ،6سابق ایم این ایز اور8سابق ایم پی ایزحصہ لے رہے ہیں سیاسی جماعتوں کی فیملی پالیٹکس کا اثر ضلعی سطح پر آن پہنچا۔
الیکشن 2024 ضلع اوکاڑہ میں زیادہ تر حلقوں میں روائتی سیاست کو فروغ دیا جانے لگا ، کسی حلقے میں باپ بیٹا،کسی میں بھائی بھائی کسی حلقہ میں چچا بھتیجا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
سیٹوں پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو،سابق صوبائی وزراءمیاں یاور زمان زمان،سید رضا علی گیلانی گی،سید افضال علی گیلانی،محمد اشرف خان سوہنا سید صمصام علی شاہ بخاری بخاری اور، 6 سابق ایم این ایز چوہدری ندیم عباس ربیرہ ،چوہدری ریاض الحق جج،راو محمد اجمل خان، میاں محمد معین وٹو، چودھری سجاد الحسن،رائے غلام مجتبیٰ کھرل اور،8 سابق ایم پی ایز چوہدری جاوید علاوالدین، چوہدری افتخار حسین چھچھر،میاں معظم جہانزیب وٹو،نورا لامین ناصر وٹو،ملک علی عباس کھوکھر چوہدری غلام رضا ربیر چوہدری مسعود شفقت ربیرہ اور ملک اکرم بھٹی قومی وصوبائی اسمبلی کی مختلف سیٹوں پر حصہ لے رہے ہیں،اس الیکشن میں منظور وٹو اپنے بیٹے معظم وٹو،سید رضا علی گیلانی سے پینل بنا کر،اورچوہدری ندیم عبا س ربیرہ اپنے بھائی چوہدری غلام رضا ربیرہ، میاں معین وٹو اپنے بھتیجے نور الامین ناصر وٹو کے ساتھ پینل بنا کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اوکاڑہ کی تحصیل،دیپالپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے137پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر راو محمد اجمل خان اپنے حلقہ کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی189پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر ملک علی عباس کھوکھر کی بجائے اپنے بیٹے آزاد امیدوار راو سعد اجمل خاں کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں،ن لیگ کی قیادت نے راﺅ اجمل کے بیٹے سعد اجمل کو پارٹی ٹکٹ نہیں دی تھی اس لئے وہ آزاد امیدوار کی حثیت سے انتخابی میدان میں پنجہ آزمائی کریں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو ،بیٹے معظم وٹو اور گیلانی فیملی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے نظر ا رہے ہیں ۔
اوکاڑہ: سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست کا اثر ضلعی سطح پر پہنچ گیا



















