ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا گورنمنٹ ہائی سکول 85/6R، 86/6Rاور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 93/6Rکا دورہ، تینوں سکولز میں پولنگ سٹیشنز کے قیام کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری اور سی ای او ایجوکیشن چوہدری اکرام بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے گورنمنٹ ہائی سکول 85/6R، 86/6Rاور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 93/6Rکا دورہ کیا۔ انہوں نے تینوں سکولز میں پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا تینوں پولنگ سٹیشنز پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور پولنگ کے عمل کی سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار کھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کو پرامن، شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اکرام الحق نے مزید کہا ضلع کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی اور مانیٹرنگ کے سخت انتظامات کئے جائیں گئے۔انہوں نے تمام پولنگ سٹیشنز پرووٹرز کے بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ، پینے کے پانی اور ٹوائلٹ وغیرہ کی سہولیات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
پولنگ سٹیشنز پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال



















