نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات،چین سی پیک سکیورٹی سے مطمئن

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)چین کے نائب وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی پر اطمینان کااظہار کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویدونگ نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے کہاپاک چین تعلقات علاقائی امن و استحکام اورعوام کے خوشحالی کی مشترکہ سوچ پر قائم ہیں۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے کہادونوں ملک ہر طرح کے حالات میں سٹریٹجک شراکت دار ،سی پیک منصوبوں کیلئے حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں، چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔