عمران خان تاریخ کاسب سے بڑا چور،زکوٰة کے پیسے بھی نہ چھوڑے،خواجہ آصف

سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع ورہنما ن لیگ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان نے سوا 2 ارب دوستوں کے کاموں میں انویسٹ کیے، زکوٰةکے پیسوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

خواجہ آصف نے کہابانی پی ٹی آئی نے صرف نعرے لگائے، کوئی کام نہیں کیا،ماضی کی حکومت میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، پی ٹی آئی والے چند روز جیل میں رہے اور اپنے لیڈر کو گالیاں دینا شروع کردیں،نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں ،8فروری کو فتح یاب ہوں گے۔