عدلیہ مخالف مہم کسی صورت برداشت نہیں،سپریم کورٹ بار
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار نے ایرانی جارحیت کیخلاف مسلح افواج کے جوابی ردعمل کو سراہتے ہوئے کہاہے قانونی برادری مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے۔
سپریم کورٹ بار نے ججز ،عدلیہ کیخلاف منفی مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاآزادی اظہار ہر ایک کا حق ہے لیکن حدود ہونی چاہئیں۔
اعلامیے میں کہاگیاآزادی اظہار رائے کی آڑ میں عدلیہ کیخلاف مہم چلانا ناقابل قبول ہے، عدالتی فیصلوں پر کھلی بحث کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے،عدالتی فیصلوں پر تنقیدی خیالات کی اجازت ہے،سپریم کورٹ بار نے کہاعدالتی فیصلوں کے بعد ججز،اہلخانہ کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،منفی پروپیگنڈہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔



















