لاہور: ( ) سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ملک کے تمام مسائل کے حل کا فارمولا نوازشریف کے پاس ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عدالت کے سامنے اس لئے پیش ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے مقدمے جھوٹے ہیں، ایک شخص عدالتوں کو جوابدہ نہیں ہونا چاہتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا جو لانگ مارچ لائے، جناح ہاؤس پر حملہ کیا وہ دوسروں پر دہشتگری کا مقدمہ کرتے ہیں جنہوں نے لاڈلا بنایا تھا اب وہ بھی خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
تمام مسائل کے حل کا فارمولا نوازشریف کے پاس ہے:مریم اورنگزیب



















