پی ٹی آئی امیدواروں نے جعلی ٹکٹ جمع کرائے،الیکشن کمیشن ایکشن لے،اختر اقبال

لاہور: (خبر نگار)تحریک انصاف نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے کہا ہے پی ٹی آئی امیدواروں نے پارٹی کے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، نہیں علم پی ٹی آئی این کے ٹکٹ کہاں سے لیے،الیکشن کمیشن ایکشن لے ۔

لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا مجھے کسی نے اغوا کیا نہ ہی اٹھایا ،کوئی دباو¿ بھی نہیں، میرے ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان موجود ہے، سمجھ سے باہر ہے پی ٹی آئی نے کہاں سے ٹکٹیں ڈرافٹ کرائیں،جعل سازی کرنےوالوں کو پکڑنا ای سی پی کاکام ہے،الیکشن کمیشن نے واضح کردیا کوئی کسی اور پارٹی کا استعمال نہیں کر سکتا۔

اختر اقبال ڈار نے کہا پی ٹی آئی این کا اپنا منشور،آئین ،نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، سزا ،جزا کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، تمام جماعتیں اپنے اپنے وعدے لےکر عوام میں جا رہی ہیں اس کے باوجود ملک پیچھے کیوں جا رہا ہے، ہر بندہ ملک سے ہجرت کرنا چاہتا ہے، ووٹ کے ذریعے احتساب کیا جائے، ملک بھر میںمیری جماعت کے 50 امیدوار ہیں،چند برسوں میں محسوس کیا شفافیت ،سچائی پی ٹی آئی میں نہیں، صحیح سمت جانے والوں کیلئے پی ٹی آئی این بنائی، تینوں جماعتیں ملکر پاکستان کو لوٹ رہی ہیں،عوام کے وسائل کولوٹتے ہوئے مسائل میں دھکیلنے کی نئی صف بندی ہو رہی ہے۔