سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے 11 رکنی ٹیم کااعلا ن کر دیا گیا جس کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کر کے اوپنر صائم ایوب کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جنہوں نے پاکستان کیلئے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کےلئے پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ساجد خان، حسن علی، عامر جمال اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔