ڈیرہ اسماعیل خان (مشرق نیوز)سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاملک کی بگڑتی صورتحال قابل افسوس ہے، جے یوآئی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، الیکشن ہونے چاہئیں لیکن ماحول بھی دیا جائے، نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کو درخواست پر غور کرنا چاہئے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی کہتے ہیں موجودہ حالات کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، موسم ، امن و امان کی وجہ سے دھاندلی کا راستہ کھلتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کیا،جہاں ضرورت ہوگی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے، صرف پی ٹی آئی نہیں دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کیے گئے۔
فضل الرحمن نے کہا پاکستان ،افغانستان کا استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جارہی ہے۔
فضل الرحمن نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا



















