متحدہ کراچی کے 4حلقوں میں ن لیگ کی سپورٹ کےلئے تیار

کراچی (بیورورپورٹ)ایم کیو ایم کراچی کے 4حلقوں میں ن لیگ کی سپورٹ کےلئے تیار،بدلے میںاین اے 242سے شہباز شریف کی دستبرداری مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اہم ملاقات کل ہوگی ،کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے تاہم ایک سیٹ پر معاملہ اب بھی الجھ سکتا ہے۔