کوئی حکومت پی پی کے بغیر نہیں بن سکتی،یوسف رضا گیلانی

ملتان(بیورورپورٹ)مرکزی رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا لیول پلیئنگ فیلڈ سب کےلئے یکساں ہونی چاہیے، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پیپلزپارٹی پراعتمادکااظہارکردیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاخود کو عوام کے سامنے امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا ، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں،تاثر زائل ہونا چاہیے کون سی جماعت حکومت میں آئےگی۔