اسلام آباد (بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنا کی تحقیقات ، انکوائری کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کو طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے قائم کردہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) انٹرسروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو طلب کرلیا،فیض آباد دھرنے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور دھرنے کی تحقیقات کےلئے بنائے گئے انکوائری کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحقیقات کےلئے آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے،کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کے ذریعے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس بھجوایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق نوٹس میں فیض حمید کو اگلے ہفتے کمیشن میں اپنا ریکارڈ بیان کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا ہے۔
فیض حمید کی دوسری بار دھرنا انکوائری کمیشن میں طلبی



















