کراچی (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے نے انتخابات میں ایک دوسرے کےساتھ مل کرچلنے پر اتفاق کر لیا،کراچی میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور جی ڈی اے رہنما پیرپگاڑا کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں جماعتوں نے انتخابات میں ایک دوسرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے،ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا انتخابات ایک دوسرے کےساتھ مل کر لڑیں گے ، جہاں جس کو ضرورت ہو گی دوسرا اس کو سپورٹ کرے گا،اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا سندھ میں ایک پارٹی کے پاس ہی سارے اختیار تھے ، ملاقات میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے،بعدازاں مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جی ڈی اے کے اس الیکشن پر کافی تحفظات ہیں، ہمارا 4جماعتی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نظام بنے گا، پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی ہر جگہ سے الیکشن لڑرہے ہیں، ہم نے کسی کو الیکشن لڑنے سے منع نہیں کیا سب کا حق ہے، جی ڈی اے وفد نے کہا شہبازشریف کی قیادت میں آئے وفد نے ہماری باتیں سنی غور سے سنیں، 35 سے 30فیصد ووٹ پیپلز پارٹی مافیا کو پڑتا ہے، ہمارا فوکس باقی 65فیصد ووٹ پر ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے 8فروری کو 15سالہ سسٹم کو تباہ کردیں گے،کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کےساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان سے زہر ختم کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے، آج سازشی عناصر کی سازشیں عروج پر ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا کماو شہر ہے جو بینکنگ اور شپنگ کا مرکز ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے، اس شہر کو اس کا حق ملنا چاہیے، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کرنے آئے ہیں اور قائد نواز شریف کا پرخلوص خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں، ہمارے تعلقات دہائیوں سے قائم ہیں، ہم ملکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے،رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہم جی ڈی اے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جی ڈی اے کے الیکشن پر کافی تحفظات ہیں، ہمارا 4جماعتی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نظام بنے گا،پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی ہر جگہ سے الیکشن لڑرہے ہیں، ہم نے کسی کو الیکشن لڑنے سے منع نہیں کیا ، سب کا حق ہے، کراچی کو بھی 15سال سے اس کا حق نہیں ملا، کراچی کے امن کیلئے نوازشریف کی حکومت نے رول ادا کیا،انہوں نے کہا ہم پیپلز پارٹی کو پنجاب میں الیکشن لڑنے پر ویلکم کرتے ہیں، گزشتہ 15سالوں میں اہل سندھ کو محرومیاں ہی ملی ہیں، سندھ کھنڈر کا نقشہ پیش کررہا ہے، ہم چاہتے ہیں لوگوں کو ان کے وسائل ملیں، ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا،ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کے درمیان بہادر آباد مرکز میں بڑی بیٹھک ہوئی، اس موقع پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دیگر معاملات کے علاوہ کراچی کے حلقہ این اے 242 کی نشست پر کسی بھی جماعت کے الیکشن لڑنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکادوسری جانب عام انتخابات 2024 پر مذاکرات کےلئے مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وفود کے درمیان آج ملاقات ہوگی،سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی وفد آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا، وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں،ن لیگ کا وفد کنوینیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کرے گا جبکہ بیٹھک میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی جائےگی،ملاقات میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن اتحاد کا فیصلہ اور دونوں جانب کی قیادت مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز پر مشاورت کرے گی جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جیسے جیسے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے عوام کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اب تک جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے، ملک میں ریکارڈ توڑ بیروز گاری ہے اور معاشی بحران تشویشناک صورتحال اختیار کررہا ہے،انہوں نے کہاہماری بصیرت کو ن لیگ نے سراہا اور اتفاق کیا، یہ طے کیا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو آئین میں ترامیم کا کام ہوگا، ن لیگ سے طے پایا کہ مل جل کر آگے بڑھنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہے، جی ڈی اے کی تمام جماعتوں سے ہمارے رابطے اور ملاقاتیں ہیں، دوسرے لوگ ہمارے ساتھ نہیں چلے تو ہمارے لیے آگے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔
سازشیں عروج پر،الیکشن ملکی مستقبل کا فیصلہ کرینگے:شہباز شریف



















