کسی کے حق پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دینگے:نسیم خان

کوٹ چھٹہ ( تحصیل رپورٹر) کرپشن اور آوٹ آف لوکیشن ڈیوائسزز چلانے والوں کی شامت آ گئی،27 ڈیواسیں بند کردیں ،متعدد کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، غریب و بے سہارا خواتین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے دینی ،دنیاوی اور اخلاقی طور پر ناپسندیدہ لوگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زونل منیجر ایچ بی ایل کنیکٹ ڈیرہ غازی خان نسیم خان قیصرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

نسیم خان قیصرانی نے کہا افسران کی مشاورت وہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے ریٹیلرز جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والی رقوم میں کٹوتیاں کرتے رہے ہیں یاایسی سرگرمیوں میں بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہیں ان کےخلاف نہ صرف مقدمات ہوں گے بلکہ ان کے اکاونٹ ہمیشہ منجمد کر کے انہیں ڈیوائس دینے پر پابندی لگائی جائیگی ۔