ریٹرننگ افسرکوہاٹ کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسرکوہاٹ کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا پشاور ہائی کورٹ نے سنے بغیر فیصلہ دیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ انتخابات کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے،انتخابی شیڈول ٹائم باو¿نڈ ہے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک مکمل کرنی ہے،الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مداخلت کی گئی، ہائیکورٹ کو الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے سنے بغیر ایسا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔