راولپنڈی:( ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی مزید 12 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ9 مئی پر راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارے کے دفتر پر حملہ اور میٹرو بس سٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی نامزد ہیں تمام 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے۔
شاہ محمود قریشی مزید 12 مقدمات میں گرفتار



















