نارنگ:گیس کی بدترین بندش ، نظام زندگی مفلوج

نارنگ منڈی(نامہ نگار)شہر وگردونواح میں سوئی گیس کی بدترین بندش جاری ہے سارا سارا دن گیس بندرہتی ہے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

نارنگ منڈی اور اردگرد کے دیہات میں سوئی گیس بندش نے زندگی اجیرن کر دی ہے گھریلو خواتین سارا سارادن سوئی گیس کاانتظار کرتی رہتی ہیں لیکن انہیں مایوسی کاسامناکرناپڑتاہے شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں اوربازاری کھانے کھا کھا کر مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

سوئی گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیاگیالیکن نارنگ منڈی کو شیڈول کے مطابق گیس میسر نہیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے اہلیان نارنگ کو شیڈول کے مطابق صبح وپہر اور شام کو سوئی گیس فراہم کی جائے تاکہ مشکلات کم ہوسکیں۔