اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں جلسے، ریلیاں، کنونشن، سیاسی سرگرمیوں کی اجازت کےلئے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی کی جانب سے 4 مختلف درخواستیں دائر کی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے استدعا کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات و سیاسی مشاورت اورپبلک میٹنگز،ریلیوں، ورکرز کنونشن ، سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔
شیر افضل مروت نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ملک کے مختلف علاقوں میں پارٹی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی،دیگر جماعتوں کو کھلی آزادی ہے،پی ٹی آئی کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے،ایک مہینہ گزرنے کے باوجود این او سی کےلئے دائر درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی عدالت تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پبلک میٹنگز، ریلیوں، ورکر کنونشن اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دے، فریقین کو سیاسی حقوق پر کوئی بھی شرائط عائد کرنے سے روکاجائے۔
اسلام آباد میں جلسوں کیلئے پی ٹی آئی کاہائیکورٹ سے رجوع



















