فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت مرکزی قیادت کو 4جنوری کو طلب کر لیا ۔
عدالت نے 100 سے زائد افراد کو 4جنوری کو پیش ہونے کے سمن جاری کردئیے، بانی پی ٹی آئی ، فواد چودھری،شہباز گل، زرتاج گل ،عمر ایوب، مراد سعید، اعظم سواتی ،زین قریشی، شاہ محمود قریشی اورمیاں اعجازاسلم کو بھی عدالت پیش ہونے کاحکم دےدیا گیا۔
حساس ادارے پر حملہ کیس،عمران خان سمیت100سے زائد افراد عدالت طلب



















