کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان حکومت نے کہاہے بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ریاست نے بلوچستان میں ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف عوامی دکھ درد کے ساتھی ہیں ،لوگوں کے مسائل کا حل ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے،دھرنے کے شرکا سے بات کی جاسکتی ہے اور نگراں صوبائی حکومت تیار ہے۔
جان اچکزئی نے کہا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو راستہ دیں گے اگر واپسی کا راستہ بند کر دیتے ہیں تو حالات اور خراب ہو سکتے ہیں۔
بلوچستان حکومت بلوچ یکجہتی کونسل سے مذاکرات کیلئے تیار



















