چین کےساتھ تعلقات نئی بلندیوں پر لےجائیں گے ،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ترجیح ہے۔

بلوچستان کے امور پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا بلوچستان کے تمام آبی منصوبوں میں کلائمٹ ریزیلئنس ،کلائمٹ فنانس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کےلئے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، دو رویہ شاہراہ کی تعمیر سے ملک کے مختلف علاقوں کو متبادل راہداری ملے گی،انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کی سرکاری جامعات کے مالی مسائل فی الفور حل ،کچھی کینال منصوبے کے معاملات پر بین الصوبائی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی، کمیٹی میں نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،پنجاب ،بلوچستان کے نگران وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہاپہاڑی نالوں سے آنےوالے پانی کو استعمال میں لانے کےلئے چیک ڈیمز بنائے جائیں، ملکی سمندری حدود میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے ٹرالرز پر ٹریکر سسٹم لگائے جائیں،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نادرا کے اشتراک سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فٹنس کیلئے مربوط نظام لائے، چیف سیکرٹری بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاحکومت صاف ،شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات اور الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،ٹیکس ریونیو کلیکشن سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیںنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا،انوار الحق کاکڑ نے کہا وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، خیبر پختونخوا کے مسائل سے پوری طرح سے آگاہ ہیں،مسائل فوری حل کیے جائیں،خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کےساتھ کھڑے ہیں، صوبے کے عوام نے دہشتگردی کےخلاف لازوال قربانیاں دی ، نگران زیراعظم نے صوبے کے مالی وسائل حل کرنے کےلئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کر دی، کمیٹی نیٹ ہائیڈل پرافٹس ،تیل و گیس کی رائلٹی کی ادائیگی کے معاملے پر سفارشات مرتب کرے گی۔

انوار الحق نے خیبر میڈیکل کالج پشاور اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہانگران حکومت نے پچھلے 4مہینوں میں ہر شعبے میں اصلاحات متعارف کرائیں۔

دریں اثناچین میں پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان چین کےساتھ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لےجانے کےلئے پر عزم ہے،امید ہے خلیل ہاشمی چین ،پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔