پی ٹی آئی ملک بھر میں226مخصوص نشستوں سے آﺅٹ

اسلام آباد،لاہور( بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)انٹراپارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعدپی ٹی آئی ملک بھر میں 226مخصوص نشستوںسے آﺅٹ ہوگئی۔

پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں خواتین 60،اقلیتیں 10،پنجاب اسمبلی خواتین 66،اقلیتوں کی8سیٹوں کی دوڑسے باہر ہوگئی،سندھ اسمبلی خواتین 29،اقلیتوں کی 9سیٹوں کےلئے نااہل قرار پائی ،خیبر پختوانخوا،بلوچستان میں بھی مخصوص نشستوں کیلئے حصہ نہیں لے سکتی۔